لند ن (مانیٹرنگ ڈیسک)بر طا نو ی ا خبا ر فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے چین نے 2016 اور 17 میں پاکستان کو ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کیا تھا۔معروف برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز اخبارکاکہنا ہے کہ حکام کےمطابق چین کے سرکاری بینکوں نے 2016 میں 90کروڑ ڈالراور رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں 30 کروڑ ڈالر کے قرضے فراہم کیے تھے۔اخبار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار ظاہرکرتے ہیں کہ ملکی خزانے میں فروری کے اختتام تک 17ارب ڈالر موجود تھے جو گذشتہ سال اکتوبر کے 18 اعشاریہ 9ارب ڈالرسے کم تھے۔ یہی وہ وجہ تھی کہ پاکستان کو ہنگامی بنیادوں پر غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے لیے نئے قرضے لینا پڑے۔اتنے بڑے پیمانے پر قرضےپاکستان میں غیرملکی کرنسی اکاونٹس میں خطرناک حد تک کمی کو ظاہر کرتے ہیں اوراس کی وجہ بڑھتی ہوئی درامدات اور برامدات و ترسیلات زرمیں کمی ہے۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.