اسلام آباد(بی ایل ٰآئی)امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے انٹرن شپ پروگرام کے لیے 12 سالہ پاکستانی طالبہ رادیہ عامر کو منتخب کیا ہے۔
پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر اعلان کیا کہ’12 سالہ پاکستانی طالبہ رادیہ عامر کو ناسا کی ایک ہفتے کی انٹرنشپ پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا ہے، وہ انٹرن شپ پروگرام میں مستقبل میں خلاءباز بننے کی تربیت حاصل کرسکیں گی۔
ناسا کی یہ انٹرن شپ ایک ہفتے پر مبنی ہے جو ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر میں دی جائے گی۔
ناسا نے رادیہ عامر کو مختلف ممالک کے 25 طلباء کے گروپ کے ساتھ منتخب کیا ہے،رادیہ سمیت دیگر طلبا کو ورچوئل رئیلٹی کے ذریعے مریخ پر حرکت کرنے، چاند پر اترنے اور چہل قدمی کرنے کا تجربہ کروایا جائے گا۔
رادیہ عامر برٹش اوورسیز اسکول کراچی میں آٹھویں کلاس کی طالبہ ہیں جنہیں بچپن سے ہی خلاء میں جانے اور اس کے حوالے سے جاننے کا شوق تھا۔
رادیہ 16 فروری کو کراچی سے ناسا کینیڈی اسپیس سینٹر آرلینڈو فلوریڈا کے لیے روانہ ہوں گی۔