پاکستانی صارفین کیلئے خوشخبری، چینی کمپنی نے ایک لاکھ 20 ہزار روپے کی کار متعارف کرادی

لاہور (بی ایل ٰآئی) چین نے پاکستانی صارفین کیلئے ایک منفرد کار متعارف کرادی ہے جس کی قیمت صرف 1200 امریکی ڈالر (تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار روپے) رکھی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایکسپو سنٹر لاہور میں چینی مصنوعات کی نمائش جاری ہے، یہ نمائش صارفین سے براہ راست رابطے اور ان کو اشیا کی فروخت کیلئے لگائی گئی ہے۔ بی ایل ٰآئی کی ٹیم نے جب اس نمائش کا کوریج کی غرض سے دورہ کیا تو انہیں اس وقت خوشگوار حیرت کا سامنا کرنا پرا جب انہوں نے ایک چینی کمپنی کی طرف سے نمائش میں پیش کی گئی تین نشستوں والی کاردیکھی ۔


تین نشستوں والی اس کار کی قیمت انتہائی معمولی یعنی صرف ایک لاکھ 20 ہزار روپے کے قریب رکھی گئی ہے جو خواتین اور معذور افراد کیلئے بہت ہی سود مند ثابت ہو سکتی ہے۔ ماحول دوست ٹیکنالوجی سے تیار کی گئی یہ کار بجلی سے چلتی ہے جس میں ایئر کنڈیشنر کی بجائے دیسی انداز میں ڈرائیونگ سیٹ پر پنکھا فٹ کیا گیا ہے تاکہ ڈرائیور کو سکون میسر رہے ۔

اس کے علاوہ یہ کار مکمل آٹومیٹک ہے جس میں دیگر خود کار کاروں کی طرح کلچ کا سسٹم نہیں بلکہ بریک اور ریس کے پیڈلز نصب کیے گئے ہیں۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.