پانی کی فراہمی ہر صورت ممکن بنائی جائے خالد محمود شیخ

کراچی ( بی ایل ٰآئی  ) ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے واٹربورڈ کے دیگر افسران اور انجینئرز کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں خصوصاً قبرستانوں کا دورہ کیا اور شب برات کے موقع پر واٹربورڈ کی جانب سے فراہمی ونکاسی آب کے کئے گئے خصوصی اقدامات خصوصاً قبرستانوں کے باہر واٹربورڈ کی جانب سے لگائی گئیں شربت اور پانی کی سبیلوں کا معائنہ کیا ، ایم ڈی واٹربورڈ کے ساتھ ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز اسد اللہ خان ، چیف انجینئر بلک و ڈبلیو ٹی ایم غلام قادر عباس ، سپرنٹینڈنگ انجینئر بلک عبدالرحمن شیخ ،ایم ڈی واٹربورڈ کے اسٹاف آفیسر الہی بخش بھٹو اور دیگر بھی تھے ، ایم ڈی واٹربورڈ نے دورہ کے دوران ان محمد علی سوسائٹی میں واٹربورڈ کی فراہمی آب کی لائن سے ناجائز کنکشن لئے جانے کا نوٹس لیا اور ایم ڈی واٹربورڈ نے غیرقانونی کنکشن لینے کی کوشش ناکام بنادی ،علاقے کے متعلقہ انجینئرز اور افسران کو طلب کرکے سخت سرزنش کی گئی ، انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ واٹربورڈ کی لائن کو نقصان پہنچانے اور غیرقانونی کنکشن لینے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ،جبکہ شاہراہ فیصل پر پانی کی لائن میں رساو ¿ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے افسران کو ہدایت کی کی رساو ¿ کی مرمت کا کام فوری شروع کیا جائے ،بعد ازاں ایم ڈی واٹربورڈ نے میوہ شاہ ، کنڑی کلب ، سخی حسن ، شاہ محمد سمیت دیگر قبرستانوں کا دورہ کیا اور وہاں فراہمی ونکاسی آب کیلئے کئے گئے واٹربورڈ کے اقدامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا ،ایم ڈی واٹربورڈ نے ہدایت کی کہ قبرستانوں کے راستوں پر لگائی گئی مختلف مذہبی اور سماجی تنظیموں کی سبیلوں پر ٹھنڈے پانی کی فراہمی ہر صورت ممکن بنائی جائے ،انہوں نے مختلف قبرستانوں کے باہر واٹربورڈ ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرز سیل کی جانب سے کھڑے کئے گئے ٹھنڈے پانی کے ٹینکروں کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ زائرین کو شربت اور پانی کی فراہمی بدھ کی صبح تک جاری رکھی جائے ،واضح رہے کہ واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرزسیل نے شب برات کے موقع پر قبرستان آنے والے زائرین کیلئے شربت اور ٹھنڈے پانی کی سبیلیں بھی لگائی تھیں

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.