اسلام آباد( بی ایل آئی ) اسلام آبادمیں موسمِ بہار کی شجر کاری مہم میں ہر سال تین لاکھ لگائے جانے والے پودوں کا ہدف پانچ لاکھ کرنے سے اسلام آباد کے ماحول میں واضح تبدیلی محسوس ہو گی اور رواں سال موسمِ برسات کی شجر کاری مہم میں اس ہدف میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز نے زیرو پوائنٹ کی گرین بیلٹ پر پودا لگانے کے موقع پر کیا۔انصر عزیز نے کہا کہ ہر سال کی طرح رواں سال بھی موسم بہار میں تین لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا تاہم انہوں نے اس میں مزید دو لاکھ پودوں کا اضافہ کیا ہے جس کے لیے نہ صرف وزارت ماحولیات نے مکمل سر پرستی اور تکنیکی معاونت مہیا کی ہے بلکہ مختلف اداروں نے بھی بھر پور حصہ لیا ہے جس کے باعث پانچ لاکھ پودے لگانے کا ہدف تقریباً مکمل ہونے والاہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میٹرو پولیٹین کارپوریشن نے گھر گھر جا کر ایک پودا دینے کی روایت ڈالی ہے۔ اس مہم کے دوران اسلام آباد میں 30 ہزار گھروں میں ایک ایک پودا تقسیم کیا گیا ہے تاکہ اسلام آباد کے شہریوں کو شجر کاری مہم میں شامل کیا جا سکے۔
About BLI News
3253 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.