تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن بنایا جائے جسے عدالتی اختیارات حاصل ہوں۔ یہ کمیشن نیب اور ایف آئی اے کو کارروائی کی ہدایات دے اور تحقیقاتی ادارے تمام ریکارڈ کمیشن کو پیش کریں۔
کمشن کو ٹیکس گوشوارے اور جائیداد کی تفصیلات فراہم کی جائیں جبکہ کمیشن تمام دستاویزات کا فرانزک آڈٹ کرائے اور بوقت ضرورت دوسرے ممالک سے بھی دستاویزات منگوائے۔ جن افراد کا پانامہ میں نام آیا ہے، کمیشن انہیں فریق بنائے اور اپنا کام مقررہ مدت میں مکمل کرے۔
درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ انکوائری کمیشن ضرورت پڑنے پر ذیلی کمیشن بھی تشکیل دے اور یہ ذیلی کمیشن بھی ججز پر ہی مشتمل ہو۔