پارٹی یا خاندان میں اختلافات کی باتیں بے بنیاد،شہبازشریف میرے ہیرو،اپنی زندگی سے بڑھ کر ان کو چاہتی ہوں،مریم نواز

لاہور((بی ایل ٰآئی)سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ مشریف خاندان منقسم گھرانہ نہیں ہے ، پارٹی یا خاندان میں اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں، امریکی اخبارکوانٹرویو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف مقدمے سیاسی بنیادیوں پر قائم کئے گئے،جو انتقامی کارروائیوں اور دباﺅ میں لانے کا حربہ ہیں،صحافی کے سوال ”کیا شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ ملنی چاہئے؟“کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہبازشریف سب سے زیادہ اہلیت کے حامل ہیں،میں اپنی زندگی سے بڑھ کراپنے چچاکوچاہتی ہوں،وزیراعلیٰ پنجاب میرے ہیرو ہیں۔
صحافی کے سوال ”کیاآپ کی خواہش ہے کہ وزیراعظم بنیں؟“کے جواب میں مریم نواز کے کہا کہ شریف فیملی خاندانی اقدار پر بہت فخر محسوس کرتی ہے ،خاندان کا فیصلہ تھا کہ میں پارٹی سنبھالوں،انہوںنے کہا کہ جیلیں،نااہلی،نظربندیاں،عدالتی مقدمات سب دیکھ لئے، انجام کی فکرنہیں،کسی بھی چیزکوخاطرمیں نہ لاکرمقابلہ کرتی رہوں گی۔
مریم نواز نے کہا کہ قریبی افراد کہتے ہیں کہ سیاست میں میراکردار اہم ہے ،پتانہیں کل مقدر میں کیا ہو، مگر مجھے عوام تک جانا ہے،میرے خلاف ثبوت ہی نہیں،ستمبرکے ضمنی انتخابات میں فتح دلیل ہے کہ لوگ ہمارے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ اچھی قسمت تھی کہ چھوٹی عمرمیں شادی ہوئی،تمام وقت بچوں کی پرورش پرصرف کیا، اب میرے پاس اپنے کام کیلئے زیادہ وقت ہے،بچے چھوٹے ہوتے توایسانہ کرپاتی،انہوں نے بتایا کہ بچپن میں پیانوبجاتی تھی۔
مریم نواز نے کہا کہ سب سے پہلے میرے دادا نے مجھے خاندانی اہم میں اہم مقام دیا،میری انتظامی اور سیاسی قابلیت کے میرے دادا بھی قائل تھے اوران کے بعدوالد نے بھی میری سیاسی قابلیت کو سراہا، میری چنداہم صلاحیتوں میں سے ایک یہ ہے کہ مشورے،تنقیداپنے والدتک پہنچاؤں

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.