ٹوکیو ، پاکستانی سفارتخانے میں یوم دفاع کی پروقار تقریب

ٹوکیو ( بی ایل آٸی)  6 ستمبر کے حوالے سے ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم دفاع کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جاپان کے اعلیٰ فوجی حکام سمیت دوست ممالک کے ملٹری اتاشیز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان امتیاز احمد نے کہا کہ آج پاکستانی قوم یوم دفاع کے ساتھ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن بھی منارہی ہے تاکہ دنیا کو بتاسکیں کہ پاکستان اور کشمیر یک جان دو قالب ہیں۔

امتیاز احمد نے کہا کہ کشمیر کو بابائے قوم قائد اعظم نے پاکستان کی شہ رگ قرار دیا ہے جس کے بغیر پاکستان اورپاکستانی قوم خود کو نامکمل سمجھتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادی کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے ،عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرے ۔

ٹوکیو ، پاکستانی سفارتخانے میں یوم دفاع کی پروقار تقریب

سفیر پاکستان امتیاز احمد نے کہا کہ اس وقت کشمیری عوام بھارتی فوج کی جانب سے سخت مشکلات اور ظلم کا سامنا کررہے ہیں ایک مہینے سے کشمیر میں کرفیو نافذ ہے، بھارتی افواج معصوم کشمیری شہریوں کے خلاف پیلٹ گن کا آزادانہ استعمال کررہی ہیں جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے ۔

ٹوکیو ، پاکستانی سفارتخانے میں یوم دفاع کی پروقار تقریب

انہوں نے کہا کہ آج کا دن 6 ستمبر کا وہ تاریخی دن ہے جس دن پاکستان نے اپنے سے بڑے دشمن کو ناکوں چنے چبوادیئے تھے آج پاکستانی قوم اپنے ملک کے دفاع کے لیے پہلے کی طرح متحد ہے ۔

سفیر پاکستان نے کشمیر کے حوالے سے کہا کہ عالمی برادری بھارت پر کرفیو کے خاتمے اور کشمیری عوام کو اپنے جمہوری حق کے استعمال کی آزادی کے لیے دباو ڈالے ۔

ٹوکیو ، پاکستانی سفارتخانے میں یوم دفاع کی پروقار تقریب

تقریب میں پاکستان کے ڈیفنس اتاشی ایئر کموڈور شیراز احمد نے یوم دفاع کے حوالے سے مہمانوں کو بریف کیا۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.