ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 30ہو گئی ،20افراد تشویشناک حالت میں ہسپتال زیر علاج

ٹوبہ ٹیک سنگھ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 30ہو گئی جبکہ 20افراد تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے محلہ مبارک آباد کرسچن کالونی میں کرسمس کے موقع پر زہر یلی شراب پینے سے 40 سے زائد افراد کی حالت خراب ہوئی جس پر انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ کچھ افرادکو فیصل آباد کے سرکاری ہسپتال میں لایا گیا۔اب تک30افراد زہریلی شراب کے باعث جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 20 افراد کی حالت ابھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کا کہناہے کہ زہریلی شراب فروخت کرنے والوں کو پولیس کی سپورٹ حاصل ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ڈی ایس پی عاطف عمران کی قیادت میں واقعے کی انکوائری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.