
برلن (ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد نوید بلوچ نے جرمن پولیس کی حرست سے رہائی کے بعد خاموشی توڑدی ہے۔ جرمن اخبار سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ ٹرین پکڑنے کیلئے بھاگ رہے تھے کہ پولیس نے انہیں روکا اور بھاگنے کی وجہ سے پوچھی۔ وجہ بتانے کے باوجود پولیس نے انہیں جانے نہیں دیا۔ نوید بلوچ کے مطابق پولیس نے پوچھا کہ کیا تم نے حملہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ انہوں نے حملہ نہیں کیا ہے اور وہ بے قصور ہیں۔ اس کے باوجود پولیس نے انہیں جانے نہیں دیا، البتہ پولیس کا رویہ ٹھیک تھا۔