نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی میڈیا اور ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات کے منفی نتائج برآمد ہو ں گے جبکہ امریکی ہاو¿س انٹیلی جنس کمیٹی کے ممبر نے کہا ہے کہ بھارت کو افغانستان میں اپنا کردار بڑھانے کی دعوت کے باعث پاکستان سے تعاون کی امید مزید کم ہو جائے گی۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات کے منفی نتائج برآمد ہو ں گے،اخبار کے مطابق ماہرین کے مطابق امریکی پالیسی سازوں نے ماضی میں بھی اس طرح کی تجاویز دیں اور پھر خود ہی انہیں مسترد کیا، ٹرمپ کی تنقید پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مستحکم کرنے کا باعث بھی بنے گی کیونکہ دونوں ممالک بھارت کو خطے میں اپنا مخالف سمجھتے ہیں۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات کے منفی نتائج برآمد ہو ں گے،اخبار کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہا امریکی پالیسی سازوں نے ماضی میں بھی اس طرح کی تجاویز دیں اور پھر خود ہی انہیں مسترد کیا، ٹرمپ کی تنقید پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مستحکم کرنے کا باعث بھی بنے گی کیونکہ دونوں ممالک بھارت کو خطے میں اپنا مخالف سمجھتے ہیں۔نیویارک ٹائمز کے ایک اور آرٹیکل میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے افغان معاملات میں بھارتی کردارکو دعوت دی گئی ہے، اس پر پاکستان کی طرف سے سخت ردعمل کا اظہار سامنےآسکتا ہے، کیونکہ پاکستان کا موقف ہے کہ بھارتی ایجنسی را افغانستان کی سرزمین کو بلو چستان اور پاکستان کے دیگر علاقوں میں دہشت گردی کرانے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔دوسری جانب امریکی ہاو¿س انٹیلی جنس کمیٹی کے ممبر ایڈم بی شیف کا کہنا ہے کہ انڈیا کو افغانستان میں اپنا کردار بڑھانے کی دعوت کے باعث پاکستان سے تعاون کی امید مزید کم ہو جائے گی، امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ ایک حد تک ہی پاکستان پر دباو¿ ڈال سکتا ہے، جبکہ پاکستان امریکی دباو¿ برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس لئے امریکہ کا پاکستان پر دباو¿ کارگر ثابت نہیں ہوگا۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.