ٹرمپ کی جیت: تارکین وطن کی کینیڈا جانے میں دلچسپی، امیگریشن سائٹس کریش

ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے ساتھ ہی امریکا میں مقیم تارکین وطن کی کینیڈا منتقلی میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ لوڈ کی وجہ سے امیگریشن کی معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹس اچانک کریش کر گئیں۔

ٹورانٹو:  ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہوتے ہی امریکا میں مقیم تارکین وطن نے کینیڈا جانے کا پروگرام بنا لیا۔ لوڈ کی وجہ سے امیگریشن کی معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹس بدھ کی صبح اچانک کریش کر گئیں۔ کینیڈا کی شہریت اور امیگریشن کے لیے سرکاری ویب سائٹ بھی غیر فعال ہو گئی ہے۔ یہ ویب سائٹ کینیڈا کی امیگریشن سے متعلق معلومات فراہم کرتی ہے۔ خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران غیر قانونی تارکین وطن سے سخت رویہ اختیار کرنے کا کہا تھا۔

 

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.