” تقریب ستائش کارکردگی ”
کراچی (بی ایل ٰآئی ) ٹریفک ڈسٹرکٹ ملیر کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹریفک پولیس افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک ” ستائشی تقریب ” کا انعقاد قائد آباد ٹریفک سیکشن کے وسیع عریض احاطہ میں ہوا
اس تقریب میں دیگر لوگوں کے ساتھ ساتھ ایس ایس پی ٹریفک ملیر طاہر نورانی , تاجر رھنماؤں شوکت ربانی, ابرار درویش, علاقائی کونسلرز خورشید بٹگرامی, عطااللہ اور احمد باچا نے شرکت کی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معززین علاقہ اور کونسلرز صاحبان نے پچھلے پانچ ماہ میں ٹریفک پولیس ملیر کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور اس کا کریڈٹ ایس پی طاہر نورانی اور ان کی ٹیم کو دیا جن کی کاوشوں اور محنتوں کے نتیجہ میں آج قائد آباد, داود چورنگی, گل احمد چورنگی, قزافی ٹاؤن, شاہ لطیف ٹاؤن کے روڈز تجاوزات سے پاک ہوچکے ہیں اور ان سڑکوں پر سفر کرنے والے لاکھوں افراد کو آمدورفت میں آسانیاں مہیا ہوگئی ہیں اور وہ پوری ٹریفک ملیر ٹیم کے شکرگزار ہیں
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک ملیر طاہر نورانی نے کہا کہ جب میں پانچ ماہ قبل ملیر میں تعنیات ہوا تومیرے لئے روڈذ پر برسوں پرانی قائم تجاوزات ایک چیلنج بنی ہوئی تھی, ان تجاوزات اور ٹرانسپورٹ کے غیر قانونی اڈوں کی وجہ سے ملیر کے لاکھوں لوگ سخت اذیت میں مبتلا تھے, آمدورفت میں موجود ان رکاوٹوں کی وجہ سے عوام الناس, راہ گیروں اور مسافروں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا تھا, بہرحال اس ساری صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے اس چیلنج کو قبول کیا اور اپنی ٹریفک ملیر کی بہترین ٹیم ,اور سول سوسائٹی کو اعتماد میں لیتے ہوئے ان تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کرکے ان کا خاتمہ کردیا اور تاحال یہ تجاوزات دوبارہ لگ نہیں پائی ہیں, اس میں ہماری اچھی نیتوں اور اللہ تعالی کی مدد شامل حال بھی رہی ہے
آخر میں گزشتہ پانچ ماہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ دکھانے والے افسران واہلکاروں میں اعزازی شیلڈز اور توصیفی اسناد تقسیم کی گئی اوربعد ازاں اختتام تقریب افسران واہلکاروں کے اعزاز میں بڑے کھانے کا انتظام کیا گیا اور یوں اس پروقار تقریب کا خاتمہ ہوا!!