کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) دیا ویمن فٹبال کلب کی کپتان رخسار راشد پاکستان کی پہلی ویمن پلیئر بن گئی ہیں جس نے فٹسال کا بین الاقوامی کورس مکمل کیا، رخسار راشد نے اٹلی کے شہر میلان میں ہونے والے تین روزہ 8ویں فٹسال کوچنگ کلینک کورس میں شرکت کی، یہ کوچنگ کلینک کورس 28سے 30جون تک منعقد کیا گیا تھا۔دیا ویمن فٹبال کلب پاکستان کا پہلا ویمن فٹبال کلب ہے جس کی بانی سعدیہ شیخ ہیں ،جس نے فٹبال کی گراس روٹ پر ڈیولپمنٹ اور اس کی بہتری کے لئے کراچی شہر اور ملک کے مختلف شہروں میں کوچنگ کیمپ کرائے ہیں، رخسار راشد کو ان کی دیا ویمن فٹبال کی جانب سے ایڈونس کوچنگ کورسز جس میں کک آف سی فائی کے نام سے کوچنگ کورس میں شرکت کے بعد سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا، رخسار راشد نے کہا کہ اس کورس میں دنیا کے دیگر ممالک کی ویمن پلیئرز نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ،ماضی کے نامور ویمن فٹبالرز جس میں برازیل کے کھلاڑی بھی تھے ،فٹسال کے تیز رفتاری اور کم دورانیہ کی مقابلوں میں فزیکل طور پر متحرک رہنے کے بعد اس کھیل کی ترقی میں معاون ثابت ہورہے ہیں۔ رخسار راشد نے بتایا کہ دیا ویمن کلب کی جانب سے اٹلی کے شہر میلان اس کورس کو مکمل کرنے کے بعد جلد ملک میں اس کو ویمن پلیئرز رتک پہنچانے کے لئے کام کیا جائے گا۔
About BLI News
3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.