ویلز اسپورٹس فیسٹیول، انڈر19کرکٹ کی چیمپئن ویلز کالج بن گئی

ویلز اسپورٹس فیسٹیول، انڈر19کرکٹ کی چیمپئن ویلز کالج بن گئی
ہیپی پیلس گرامر کو9 وکٹوں سے  ناکام،انڈر17 کرکٹ کا فائنل اواسیس انگلش اسکول نے جیت لیا
سیڈر اور الفاء کالج نے فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی، ہیپی پیلس،بیکن ہاؤس کو شکست ہوئی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ویلز کالج کے زیراہتمام ویلز اسپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ فائنل اوایس انگلش اسکول اور ویلز کالج نے انڈر17 اور انڈر19 میں چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ سیڈر کالج اور الفاء کالج کی ٹیموں نے فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مدھو محمڈن فٹبال گراؤنڈ پر ویلز اسپورٹس فیسٹیول کے فٹبال سیمی فائنل مقابلوں میں الفاء کالج نے شاندار کھیل سے پیپی پیلس کالج کو5-0 سے آؤٹ کلاس کرتے ہوئے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ الفاء کالج نے اپنے شاندار کھیل سے ہیپی پیلس کالج کو میچ میں مکمل دباؤ میں رکھتے ہوئے 5-0سے جیت اپنے نام کی۔ دوسرے سیمی فائنل میں سیڈر کالج نے بیکن ہاؤس اے الیول نارتھ کیمپس کو 3-1سے شکست دیکر فائنل میں اپنی سیٹ کنفرم کرالی۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ فائنل الفاء کالج اور سیڈر کالج کے درمیان ہوگا۔راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ گلبرگ میں جاری ویلز اسپورٹس فیسٹیول کے انڈر 19کرکٹ کا فائنل ویلز کالج نے ہیپی پیلس گرامر کو9 وکٹوں سے شکست دیکر چیمپئن شپ کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔پہلے کھیلتے ہوئے ہیپی پیلس نے4 وکٹوں کے نقصان پر54 رنز بنائے۔جواب میں 55رنز کا ہدف ویلز کالج نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرکے فائنل 9وکٹوں سے جیت لیا۔حسن جعفری نے جارحانہ انداز میں 24رنز13 گیند وں پر اسکورر کئے۔انڈر17 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل اواسیس انگلش اسکول نے کامران پبلک اسکول کو11 رنز سے ہراکر ٹرافی پر اپنا قبضہ جمالیا۔پہلے کھیلتے ہوئے اواسیس انگلش اسکول نے 5وکٹوں پر62 رنز اسکور کئے۔ اویس نے20 گیندوں پر30 رنز بنائے۔ جواب میں کامران پبلک اسکول کی ٹیم 6وکٹوں پر 51رنز بناسکی۔ اسد علی نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔دونوں فائنل کی تقریب انعامات میں ویلز کالج کے چیئرمین وہاج حسین، کوآرڈینیٹر عمران علی ڈوگر نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.