وہ کھانا جو آپ کے جسم کے سب سے اہم نظام کو مضبوط کردے گا، کھائیے اور طاقتور ہوجائیں

لندن(نیوزڈیسک) ہم روز ایسے کھانے کھاتے ہیں جن کی غذائیت کے بارے میں ہمیں زیادہ علم نہیں ہوتا اور اگر ان کھانوں میں متوازن وٹامنز اور منرلز موجود نہ ہوں تو ہمارا جسم آہستہ آہستہ کمزور ہونے لگتا ہے اور ہمیں اس کا علم بھی نہیں ہوپاتا۔اس چیز پر قابو پانے کے لئے ماہرین غذا ہمیں مائیکرونیوٹرینٹس(Micronutrients)غذاﺅں کے استعمال پر زور دیتے ہیں۔آئیے آپ کو اس کے بارے میں بتاتے ہیں کہ یہ کون سے کھانے ہوتے ہیں اور یہ کس طرح ہمارے جسم کو مضبوط کرتے ہیں۔
مائیکرونیوٹرینٹس کی اہمیت
ہمارا جسم 30وٹامنز اور منرلز کے بغیر بالکل بھی کام نہیں کرسکتا ، ان مائیکرونیوٹرینٹس کو جسمانی عمل کو ٹھیک طرح سے کام کرنے ے لئے ضروری قرار دیا گیا ہے۔اگر ان میں سے کسی ایک کی بھی کمی ہونے لگے تو ہم صحیح طرح سے زندگی نہیں جی سکتے۔کئی صدیاں قبل سمندری سفر کرنے والے افراد کے بارے میں انکشاف ہوا کہ ان کے دانتوں سے خون آتا تھا اور وہ منہ میں چھالوں کا شکار تھے،تحقیق کرنے پر یہ راز کھلا یہ لوگ سمندر میں ہونے کے باعث تازہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال نہیں کرپاتے تھے جس کی وجہ سے یہ وٹامن سی کی کمی کا شکار رہتے جس کی وجہ سے ان کے منہ سے خون اور چھالے بنتے۔ اگر ہماری روزانہ کی خوراک میں آئرن، آئیوڈین اوروٹامن اے شامل نہ ہوں تو ہمارا مدافعتی نظام کمز ور ہونے لگتا ہے، نظام خون میں خرابی پیدا ہوتی ہے، ہڈیاں اور پٹھے کمزور ہوتے ہیں اور دماغ کے کام میں خلل پیدا ہوتا ہے۔
مائیکرونیوٹرینٹس کی متناسب مقدار کیسے لیں
ہاورڈ یونیورسٹی میڈیکل سکول کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹرہوورڈ سیسو کا کہنا ہے کہ آپ کو چاہیے کہ اپنی خوراک کو کسی ایک چیز تک محدود نہ رکھیں بلکہ تمام چیزوں سے لطف اندوز ہوں۔”آپ کی خوراک میں تازہ پھل، سبزیاں، دالیں، میوہ جات اور زیتون کا تیل ہونا چاہیے۔“
وہ کھانے جو آپ کے مدافعتی نظام کو تقویت دیں
انسانی جسم کا مدافعتی نظام صحت کی کونجی ہے اور اگر یہ کمزور ہوجائے تو انسان خطرناک بیماریوں کا شکار ہوتا ہے اور اگر یہ مضبوط ہوتو بیماریاں آپ سے دور رہیں گی۔پانچ مائیکرونیوٹرینٹس ایسے ہیں جن کی وجہ سے آپ کامدافعتی نظام مضبوط ہوگا۔یہ پانچ مائیکرونیوٹرینٹس وٹامن B6، وٹامن سی، وٹامن ای، میگنیشیم اور زنک ہیں۔ بازار میں اس طرح کے سپلیمینٹ ملتے ہیں جس میں بتایا جاتا ہے کہ ان کی وجہ سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے لیکن آپ کو چاہیے کہ انہیں استعمال کرنے کی بجائے غذا کے ذریعے اپنے جسم کو مضبوط کریں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کون سے کھانوں میں یہ مائیکرونیوٹرینٹس پائے جاتے ہیں:
وٹامن بی 6:کیلے، آلو، چکن اور سیریلز
میگنیشیم:میوہ جات، خالص گندم، بیج اور دالیں
وٹامن سی:براکلی، سٹریس، ٹماٹر اور کیوی پھل
وٹامن ای:بادام، مونگ پھلی، سن فلاور کے بیج و تیل
زنک:ٹرکی(مرغ فِیل)، گائے کا گوشت اور کستورامچھلی

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.