وہ ملک جس کی حکومت 100محل لوگوں کو مفت میں دینا چاہتی ہے بس صرف ایک شرط پر کہ۔۔۔ آپ بھی اس پیشکش سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں اگر۔۔۔

روم (نیوز ڈیسک)اطالوی حکومت نے 100 سے زائد تاریخی محل لوگوں کو مفت دینے کی ناقابل یقین پیشکش کر دی ہے، جس سے فائدہ اٹھانے کے لئے بس ایک شرط پوری کرنی ہو گی۔
دی انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق اطالوی حکومت کا کہنا ہے کہ 103 تاریخی عمارتیں جن میں قلعے، گرجہ گھر، مینار، اور محلات بھی شامل ہیں لوگوں کو مفت دئیے جائیں گے۔ یہ عمارتیں صرف ان لوگوں کو دی جائیں گی جو ان کی تزئین و مرمت کرکے انہیں خوبصورت اور مقبول سیاحتی مقامات میں بدل سکیں۔ حکومت کی خواہش ہے کہ ان تاریخی عمارتوں کو لینے والے لوگ انہیں ہوٹلوں اور ریستورانوں میں بدل دیں تا کہ دنیا بھر سے سیاح ان کی سیر کو آئیں۔ عمارتوں کی تزئین و آرائش کے دوران ان کی تاریخی شناخت کو محفوظ رکھنا بھی لازم ہو گا۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.