برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اپنی اس تحقیق کے لیے 255ہزار مردوں کی غذائی عادات کا 10سال تک معائنہ کیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ جو مرد بہتر ورزش کرتے ہیں اور اپنی خوراک میں پھلوں کا استعمال زیادہ کرتے ہیں ان میں جنسی صحت کے مسائل دوسروں کی نسبت کم پائے جاتے ہیں۔ اس دوران سائنسدانوں نے مختلف پھلوں کے جنسی صحت پر اثرات کا بھی مطالعہ کیا جس میں معلوم ہوا کہ اس حوالے سے سب سے زیادہ مفید منقا ہے۔ جو مرد باقاعدگی سے کسی بھی شکل میں منقا استعمال کرتے ہیں ان میں جنسی کمزوری کے امکانات دوسروں کی نسبت10فیصد کم ہوتے ہیں۔
یورالوجسٹ وجے سانگر نے ڈیلی سٹار سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ”منقا میں باقی تمام پھلوں سے زیادہ اینتھوسایانین (Anthocyanin)پایا جاتا ہے جو مرد کی جنسی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔اگر کوئی مرد جنسی کمزوری کے مسئلے سے بچنا چاہتا ہے تو اس مرض کو ابتداءمیں ہی کنٹرول کرنا ہو گا اور اس کے لیے خوراک سے بہتر کوئی چیز نہیں۔ایک طویل خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے مردوں کو روزانہ 5وقت پھل اور سبزیاں کھانی چاہئیں اور گوشت سے پرہیز کرنا چاہیے۔اس کے علاوہ روزانہ دن میں تین سے پانچ بار30منٹ تک ورزش کرنا بھی جنسی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔ جو چیز مذکورہ تمام چیزوں سے زیادہ اہم ہے وہ مردوں کا جنسی طور پر متحرک رہنا ہے۔“واضح رہے کہ اس سے قبل ایک تحقیقاتی رپورٹ میں ماہرین کافی، کستورا مچھلی،پیاز اور کیلے کو بھی جنسی صحت کے لیے بہت مفید قرار دے چکے ہیں۔