وہ اپنے گھر کے تمام افراد کو اس ملک کے لئے قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔

راستے میں ہی جام شہادت نوش کیا۔میجر جلال الدین ترین شہید کی شہادت پر ان کے اہل خانہ نے جس حوصلہ کا مظاہرہ کیا اس نے قرون اولیٰ کے مسلمانوں کی یاد تازہ کردی۔شہید کے والد،بھائی طارق ترین سمیت کسی کی آنکھ میں ایک آنسو نہیں تھا۔وطن کے لئے جان کی قربانی دینے والے میجر جلال الدین ترین کے اہل خانہ کی چمکتی آنکھوں میں موجود فخر بتارہا تھا کہ وہ اپنے گھر کے تمام افراد کو اس ملک کے لئے قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔
جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا وہ شان سلامت رہتی ہے
یہ جان تو آنی جانی ہے اس جان کی کوئی بات نہیں
اپنے آبائی علاقے سیگی، تحصیل گلستان ضلع قلعہ عبداللہ کوئٹہ میں جب میجر جلال الدین ترین کا جسد خاکی پہنچا تو پورا علاقہ شہید کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بے چین تھا۔شہید کے بھائی صبر کا پیکر بنے ہوئے تھے۔وطن کی مٹی کے لئے خاک ہونے والے کو سپرد خاک کرنے کا وقت آن پہنچا تھا۔پاک فوج کے اعلیٰ حکام کی موجودگی میں ہزاروں افراد نے اس پیکر وفا کوپاک مٹی کے حوالے کیا۔ 21مئی کو ان کی پانچویں برسی منائی جارہی ہے۔میجر جلال الدین ترین کی برسی پر شہید کے اہل خانہ کی ہمت اور حوصلہ مضبوط چٹان کی مانند دکھائی دیا انہوں نے کہا کہ شہیدمیجر جلال آج بھی ان کے درمیان موجود ہیں۔وہ شہادت کے متمنی تھے اور اللہ تعالیٰ نے ان کی یہ تمنا پوری کی۔ہمارا پورا گھرانہ اپنے اس نڈر سپوت کی وجہ سے دنیا و آخرت میں سرخرو ہے اور ان کی تقلید میں ان کے تمام بھائی وطن کی حفاظت کے لئے جان قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔شہید کاننھابیٹا بھی ملک و قوم کی حفاظت، سالمیت اور بقاء کیلئے پاک آرمی کو جوائن کرکے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گا۔

About BLI News 3264 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.