وہ آدمی جس نے کئی سو سال پہلے ہی 9/11 حملوں کی پیشنگوئی کردی تھی، سال 2017ءکے بارے میں اُس کی کیا پیشنگوئی تھی؟ جان کر پوری دنیا خوف میں ڈوب گئی

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کے علم نجوم کے ماہر نے صدیوں قبل نپولین اور ہٹلر کے عروج اور نائن الیون جیسے بڑے سانحات کی پیش گوئیاں کی تھیں جو سچ ثابت ہوئیں۔ اب 2017ءکے متعلق اس کی ایسی پیش گوئی سامنے آ گئی ہے جس نے پوری دنیا کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق 1566ءمیں انتقال کرجانے والے نوسٹرڈیمس (Nostradamus)نے اپنی زندگی میں درجنوں پیش گوئیاں کیں جن میں سے بیشتر درست ثابت ہوئیں۔ 2017ءکے متعلق اس نے کہا تھا کہ ”اس سال گلوبل وارمنگ اور کم ہوتے وسائل کی وجہ سے بڑی جنگیں ہوں گی۔“رپورٹ کے مطابق نوسٹرڈیمس نے کہا تھا کہ ”اس سال ایک بے شرم اور نڈر جھگڑالوشخص فوج کا گورنر منتخب ہو جائے گا، جو اپنے تعجب خیز انتخاب کے بعد دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل دے گا۔ “ نوسٹرڈیمس کے پیروکاروں کا کہنا ہے کہ ”یہاں اس کی مراد ڈونلڈ ٹرمپ سے ہے

نوسٹرڈیمس نے آئندہ سال کے لیے اور بھی پیش گوئیاں کر رکھی ہیں۔ اس کا کہنا تھا کہ ”2017ءمیں چین عالمی معاشی عدم توازن کے خلاف دلیرانہ اقدامات اٹھائے گا ، روس اور یوکرین کے مابین ایک اہم معاہدہ ہو جائے گا اور اٹلی کو شدید مالی بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔“اس کے علاوہ انہوں نے کہا تھا کہ ”2017ءمیں عالمی طاقت امریکہ حکومتی اور انتظامی بحران کا شکار ہو جائے گا اور اس پر حکومت کرنا مشکل ہو جائے گا۔ اس کے بعد یہ دنیا کی دیکھ بھال کے قابل بھی نہیں رہے گا۔
About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.