کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق کا صوبوں کے ساتھ رویہ افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے،آئی ایم ایف کے دبائو پر پنجاب میںسرپلس بجٹ دیا گیا،کے پی کے اور پنجاب کا بجٹ وزیر اعظم نے فائنل کیا ہے ، اس سال وفاق سے835 ارب روپے ملنے ہیں، وفاق کی آمدن کو سامنے رکھتے ہوئے بجٹ بنایا ہے،ہم نے ایک متوازن بجٹ بنایا ہے، ہماری بجٹ میں نہ خسارہ ہے اور نہ کوئی اضافہ ہے، میں ذاتی طور پر 25 فیصد تنخواہیں بڑھانا چاہتا تھا لیکن فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے 15 فیصد بڑھائیں،پنجاب نے 237 ارب روپے کا اضافی بجٹ دیا ہے لیکن تنخواہیں اُس طرح سے نہیں بڑھائیں، وفاق کا رویہ انتہائی افسوس ناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔ ہمیں 30 مئی کو بتایا گیا کہ ہم سندھ کو 666 بلین روپے دیں گے،پھر 4 جون ایک خط لکھا کہ 662 بلین روپے دیں گے اور پھر وفاقی بجٹ میں 631 بلین روپے کا اعلان کیا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ میں گذشتہ 10 سال سے بجٹ بنا رہا ہوں ، لیکن اس طرح کی صورتحال کبھی پیش نہیں آئی۔تحریک انصاف کی حکومت میں کوئی اہلیت نہیںہے، وفاقی حکومت کی ناتجربہ کاری کی سزا عوام بھگت رہے ہیں۔ اپنا این آر او اپنے پاس رکھو اور مجھے صوبے کا حق دو۔ وفاق کا صوبوں کے ساتھ رویہ افسوسناک ہے ۔ پچھلے ایک سال میں جو ماحول دیکھا ہے ایسا دس سال میں محسوس نہیں کیا۔موجودہ وسائل میں سندھ میں بہترین بجٹ دیا، وفاق نے پیسے مزید کم کر دیئے۔
About BLI News
3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.