کراچی ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحق نے شکویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وفاق حکومت گورنر سندھ نامزد کرنے سے متعلق نہ تو ہم سے پوچھا اور نہ ہی ہمیں اعتماد میں لیاگیا ،امید ہے نئے گورنر کے آنے سے شہر کے عوام اور حالات میں توازن برقرا ر ہوجائے گا۔
اے آر وائے نیوز کے پروگرام”الیونتھ آور“ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحق کاکہنا تھا کہ بانی متحدہ نے جماعت بنائی کوئی پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی نہیں جو بند ہوجائے گی،ایم کیو ایم کا 30دسمبرکا جلسہ اپنی مثال آپ تھا، جلسے میں موجود عوام کا سمندر مخالفین کیلئے منہ توڑ جواب تھا۔انہوں نے کہاکہ 8سال سے کراچی میں موجود کچرا نہیں اٹھا یا گیا مگر میئر کراچی کے آنے کے سے یہ کام ہورہا ہے جوقابل تعریف ہے۔پی ٹی آئی ،پیپلزپارٹی اور ہماری جماعت کا ایک ہی مقصد ہے کہ اختیارات دئیے جائیں۔