وفاق نے سندھ میں بجلی کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی مگر عہد پورا نہیں کیا:سید مراد علی شاہ

کراچی:وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق نے سندھ میں بجلی کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی مگر وہ اپنے عہد پر پورا نہیں اتر سکی، وفاقی حکومت نے سندھ کے ساتھ عہد شکنی کی ہے یا اللہ حکومت کو ہدایت دے، کے الیکٹرک کراچی کے عوام کے ساتھ ظلم کر رہا ہے اگر بجلی بحران پر قابو نہیں پایا جا سکتا تو ادارے کو حکومت کی تحویل میں دے دیا جائے.وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے لئے جھولی اٹھا لی جبکہ کے الیکٹرک کے رویے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا سندھ کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں اور وفاق کی جانب سے صوبے کے عوام کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے۔کے الیکٹرک، حیسکو اور سیسکو نے رمضان میں لوڈ شیڈنگ میں کمی اور سحر و افطار کے اوقات میں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اس کے باوجود گزشتہ رات کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کر کے عوام کو پریشان کیا گیا۔ پہلے ہی کہا تھا کہ کے الیکڑک کا سسٹم بہتر نہ ہوا تو رمضان میں مسائل پیدا ہوں گے۔ کے الیکٹرک نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو مجبورا سندھ حکومت کواس کے خلاف اقدامات اٹھانا پڑیں گے۔اگر صورت حال یہی رہی تو کے الیکٹرک اور وفاقی حکومت کے خلاف لوگوں کو سٹرکوں پر آنے سے روک نہیں سکوں گا۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.