اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے ہاو¿سنگ کے اجلاس میں ڈی جی پی ڈبلیو ڈی نے وزارت ہاو¿سنگ کے جاری اور مجوزہ منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔اجلاس میں آئینی اداروں کے ملازمین کو آئندہ الاٹمنٹ نہ کرنے کی پالیسی فیصلہ کے متعلق توجہ دلائو نوٹس پر بھی غور کیا گیا۔ سیکرٹری ہاو¿سنگ نے اجلاس میں بتایا کہ پابندی ختم کرنے کے لئے سمری وزیراعظم کو بھیج دی گئی ہے۔ کمیٹی نے ہدایت کی پشاور‘ لاہور اور کراچی میں فیڈرل لاجز کی مرمت کی جائے۔ کمیٹی نے چنبہ ہاو¿س لاہور کی حالت زار پر تحفظات ظاہر کئے۔
کمیٹی ارکان نے کہاکہ بہار کہو سکیم‘ ٹھلیاں سکیم‘ ایف 14‘ ایف 15 جی 13 اور جی 14 کے علاوہ جی ٹین ٹو کے فلیٹس کے حوالے سے سب کمیٹی بنائی جائے۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ہاو¿سنگ فاو¿نڈیشن کے ایشوز کے بارے میں الگ سے اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ کمیٹی نے موسیٰ خیل تونسہ روڈ کی تعمیر میں تاخیر پر تشویش ظاہر کی۔