وفاقی حکومت کا آئی جی کیلئے سندھ حکومت کے مجوزہ نام مسترد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (بی ایل آ ئی)

وفائی حکومت نے آئی جی سندھ کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے ارسال کردہ تینوں نام مسترد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کی تعینانی کے لئے وفاقی و صوبائی حکومت آمنے سامنے آگئے اور سندھ حکومت کی جانب سے نئے آئی جی کے لئے ارسال کردہ تینوں نام مسترد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کے بعد نئے آئی جی کے لئے خادم حسین بھٹی، غلام قادر تھیبو اور سردار عبدالمجید دستی کے نام تجویز کئے تھے جسے وفاقی حکومت نے مسترد کردیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کا موقف ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے آئی جی پولیس کے لئے ارسال کردہ تینوں نام اچھی شہرت کے حامل نہیں اس لئے انہیں پولیس کے اعلیٰ منصب پر نہیں لگایا جاسکتا۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.