گھوٹکی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک مرتبہ پھروطن عزیز سے قدر ت کے بیش قیمت ذخائر کی دریافت کا انکشاف ہوا ہے۔ سندھ میں میں گیس کے بڑے ذخیرے کی موجودگی کا پتہ لگا لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں گیس کے ایک بہت بڑے ذخیرے کی موجودگی کاانکشاف ہواہے۔ گیس کے اس ذخیرے کو ضلع گھوٹکی کے مقام پر دریافت کیا گیا ہے۔ اس بڑی معدنی دولت کی موجودگی کا انکشاف ماڑی
پٹرولیم کمپنی کی جانب سے کیا گیا ہے۔ معلو م ہوا ہے کہ دریافت کیے گئے اس ذخیر ے سے یومیہ ڈیڑھ کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل ہو سکے گی۔ ان ذخائر کو دریافت کیے جانے کے بعد ملک میں گیس کی قلت کے ہمیشہ کےلئے خاتمے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ قابل ذکے بات یہ ہے کہ معدنی دولت کی ریسرچ کے ایک عالمی ادارے نے بھی معدنی ذخائر کے اعتبار سے پاکستان کو دنیا کا سب سے بڑا ملک قرار دے دیا ہے۔