لاہور (بی ایل ٰآئی )سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ کو شنیرا وسیم کو لے کر پاکستانی کافی عزت و احترا م کا رشتہ رکھتے ہیں ،حالانکہ جب ان کی شادی ہوئی تھی تو باتیں ہورہی تھی کہ یہ شادی کامیاب نہیں ہوگی لیکن آج حقیقت اس کے بر عکس ہے ،دونوں کا رشتہ نہ صرف آج تک قائم ہے بلکہ ہر گزرتےدن کے ساتھ یہ مزید مضبوط ہورہا ہے ۔
اہلیہ وسیم اکرم کو پاکستان میں سوشل ورک میں اپنی نمایاں خدمات دینے کے حوالے سے بہت سراہا جاتاہے ۔
وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ”ٹوئٹر“پر چار ملین فالورز ہونے پر اپنے پیغام میں لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور ان سے کہا کہ زندگی کے ہر لمحے میں آپ لوگ میرے ساتھ رہے آپ لوگوں نے میرے ہر لمحے کو یادگار بنایا۔
ان کے اس ٹوئٹ پر لوگوں نے بھی اپنے پیغامات بھیجنا شروع کئے اور ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا ۔
وسیم اکرم کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی اس ٹوئٹ کے حوالے سے لکھا کہ یہ ٹوئٹ اس کارڈ سے بھی زیادہ رومانوی ہے جو آپ نے مجھے ہماری شادی کی سالگرہ پر دیا تھا۔
شنیرا وسیم کے جواب کے بعد سوشل میڈیاپر وسیم اکرم کولے کر کافی چٹکلے چھوڑے گئے ،ایک صارف نے اس حوالے سے لکھا کہ جب ٹوئٹ کو پڑھنا شروع کیا تو لگا یہ ہماری بھابھی کے لئے ہے لیکن بعد میں پتا چلا کہ یہ توہمارے لئے تھا۔
ایک اور صارف نے مسکراتے ہوئے لکھا کہ ہماری بھابھی یہ سمجھی کہ شائد یہ محبت بھرا پیغام ان کے لئے تھا۔