اسلام آباد ۔ (بی ایل آ ئی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان، بھارت کے مخالفانہ اور غیر ذمہ دارانہ رویے کے باوجود سندھ طاس معاہدہ کے معاملہ پر ذمہ دار ریاست ہونے کا مظاہرہ کر رہا ہے‘ پاکستان سمجھتا ہے کہ یہ دو ملکوں کے عوام کا مسئلہ ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف نے پر امن ہمسائیگی کے ویژن کے تحت بھارت کومذاکرات کی دعوت دی ہے کیونکہ یہ معاملہ دونوں ملکوں کے عوام کا ہے‘ بھارتی حکومت اس اہم ترین معاملہ پر سیاست سے گریز کرے ‘ وزیراعظم محمدنوازشریف مفاہمت اور مشاورت پر یقین رکھتے ہیں‘اسی مفاہمتی پالیسی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے اس معاملے کو حل کیا جائیگا۔ وہ بدھ کو یہاں مقامی ہوٹل میں پاکستان میں آبی تحفظ کے چیلنج پر منعقدہ مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سندھ طاس معاہدہ کے حوالہ سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اس معاملہ پر شاید کسی غلط فہمی کا شکار ہے، اس معاہدہ کی خلاف ورزی پر بھارت کو خود نقصان ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ کے حل کیلئے پاکستان ہر طرح کی صلاحیت رکھتا ہے، بھارت کو بھی چاہئے کہ اس اہم معاملہ پر سیاست کی بجائے مذاکرات کا حصہ بنے۔انہوں نے کہا کہ آبی تحفظ کے حوالہ سے پارلیمنٹ کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔
About BLI News
3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.