اسلام آباد ۔ (بی ایل ٰآئی ) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کمیونٹی کی شراکت کے بغیر پولیس کے نظام کو بہتر نہیں کیا جا سکتا، ٹیکنالوجی کو بروئے کار لائے بغیر جرائم کا قلع قمع کرنا ناممکن ہے۔ نیشنل پولیس بیورو اسلام آباد پولیس کو ماڈل بنانے کے لئے فعال کردار ادا کریں۔ جمعہ کو وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال نے نیشنل پولیس بیورو کا دورہ کیا جو 2008 کے بعد کسی وزیر داخلہ کا پہلا دورہ ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو شوکت حیات کی وزیر داخلہ کو بریفنگ دی۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ پولیس کے ادارے کو جدید خطوط پہ استوار کیا جائے۔
About BLI News
3253 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.