جراثیم کش اسپرے مہم کارونا کے خاتمے میں اہم کردار اداکررہی ہے
تمام صوبے میں روزانہ کی بنیاد پر علاقوں میں جراثیم کش اسپرے کیا جارہا ہے
وزیر بلدیات سندھ کی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ روشن علی شیخ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو
کراچی ( بی ایل آٸی)
وزیر بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر صوبے بھر میں جراثیم کش ادویات کے چھڑکاو کا سلسلہ جاری ہے اور لوگوں کو کارونا سے بچانے کےلئے سندھ حکومت تمام اقدامات بروئے کا لارہی ہے
سیکرٹری بلدیات روشن علی شیخ کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر ناصر حسین شاہ کاکہنا تھا کہ صوبے کی عوام کو مہلک امراض بالخصوص کارونا سے بچانے کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے باقاعدگی کے ساتھ جاری ہے اور حکومت سندھ اپنے لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کے عدم تعاون کے باوجود حکومت سندھ نے ہنگامی بنیادوں پر کامیاب حکمت عملی ترتیب دی اور بڑی تباھی سے اپنی عوام کوبچایا جس کی عالمی سطح پر پذیرائی ہماری کارکردگی کا روشن ثبوت ہے
روشن علی شیخ نےاس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیربلدیات کو بتایا کہ محکمہ بلدیات ِسندھ کے زیر اہتمام تمام اضلاع اور یونین کونسلوں میں کارونا کے خاتمے کے حوالے سے ہنگامی اقدمات کا دائرہ کار روز بروز وسیع کیا جارہا ہے اور رہائشی و کاروباری علاقوں میں کارونا کے خاتمے کو یقینی بنانے کا مشن ہر صورت پورا کیا جائے گا
بعد ازاں وزیر بلدیات وسیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے افسران سے تازہ ترین اقدامات پر بریفنگ لی اور اسپرے مہم کے تمام مراحل کا بغور جائزہ لیا
دورے کے موقع پر چیئرمین شرقی معید انور،ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان ،میونسپل کمشنر شرقی وسیم احمد اور ایم ڈی سالڈ ویسٹ آصف اکرام بھی موجود تھے