وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کا غیر رسمی اجلاس، وفاقی وزراءکو ڈیڈ لاک کے بجائے ڈائیلاگ کو آگے بڑھانے کی ہدایت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں سیاسی بحران کے بعدوزیر اعظم محمد نواز شریف حرکت میں آگئے،پی ایم ہاﺅس میں کابینہ کے غیر رسمی اجلاس میں وزیراعظم نے وفاقی وزراءکو ڈیڈ لاک کے بجائے ڈائیلاگ کو آگے بڑھانے کی ہدایت کردی ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ڈیڈ لاک کے بجائے ڈائیلاگ کو آگے بڑھایا جائے،تحریک انصاف کو پریڈ گراﺅنڈ میں سہولیات فراہم کی جائیں،اتحادیوں اور اپوزیشن سے رابطوں کو وسیع کیا جائے،تمام وزراءبحرانی کیفیت سے نکلنے کیلئے کردار ادا کریں،مسائل کا سیاسی اور جمہوری حل جمہوریت کا خاصہ ہے،ہنگامی کیفیت ملک کیلئے خطرناک ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.