وزیر اعظم کراچی میں بجلی کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں، شہباز شریف

لاہور(خصوصی نمائندہ)صدر مسلم لیگ ن و وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے وزیر اعظم سے سندھ بالخصوص کراچی میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئےفوری اقدامات کی اپیل کی ہے ۔شاہد خاقان عباسی سے اس ضمن میں فوری مداخلت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نےکہا کہ سرکاری اداروں کے معاملات اور اربوں کے واجبات کا معاملہ اپنی جگہ اہمیت کاحامل ہے لیکن عوام کی تکلیف اور پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے کراچی میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال بہتر بنانے کی فوری ضرورت ہے ۔شہباز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے الیکٹرک اور بجلی فراہمی کے ذمہ داروں کو کراچی میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کریں تا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر اور معاشی ہب کراچی کے شہریوں کو سکھ کا سانس نصیب ہو ۔- طلال چوہدری کے ساتھ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کل بھی عوام کے دلوں میں بستی تھی اور آئندہ بھی عوام کے دلوں میں رہے گی۔نام نہاد تبدیلی کے دعویدار صرف کھوکھلے دعوے کرتے رہے، عملی طور پر کچھ نہیں کیا اور آج ان کی حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔یہ جماعت کے پی کے کے عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے

میں ناکام رہی ہے۔رکن قومی اسمبلی ارمغان سبحانی،رکن پنجاب اسمبلی چوہدری طارق سبحانی اورسابق وزیرخوش اختر سبحانی و دیگر کے ساتھ ملاقات میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری حکومت نے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنا رکھا ہے ، میرا ایمان ہے کہ عوام خدمت کی سیاست کرنے والوں کو سر آنکھوں پر بٹھاتے ہیں۔جبکہ اراکین اسمبلی کی جانب سے صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت پر محمد شہبازشریف کی کارکردگی کی ستائش کی گئی۔اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے انتھک محنت سے کام کیا ہے اوردیگر صوبے بھی آپ جیسی متحرک اورفعال قیادت کی جانب دیکھ رہے ہیں۔خدمت کے آگے گالی گلوچ کی سیاست کوئی حیثیت نہیں رکھتی ،نام نہاد تبدیلی کے دعویدار صرف کھوکھلے دعوے کرتے رہے، خیبرپختونخوا کے عوام نے ہمیں موقع دیا تو حقیقی ترقی کیلئے اقدامات کرکے اس صوبے کو بھی پنجاب کی طرح بدل دیں گے۔ شہبازشریف سے امریکہ میں مقیم معروف پاکستانی بزنس مین محمد راغب حسین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں محمد راغب حسین نے صوبہ پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے غیرمعمولی اقدامات پر شہبازشریف کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ وژنری لیڈر ہیں، امریکہ میں مقیم پاکستانی بھی آپ کے شاندار وژن کے قائل ہیں۔شہباز شریف نے علامہ محمد اقبال ؒ کے یوم وفات پرجاری اپنے بیان کہا ہے کہ علامہ محمد اقبالؒ ایک عظیم دانشور تھے، ان کے افکار اور نظریات آج بھی ہماری رہنمائی کرتے ہیں،انکی شاعری اور فکارپر عمل پیرا ہوکرہم حقیقی تبدیلی لا سکتے ہیں،شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا بطور ایک آزاد ،اعتدال پسند ، جمہوری اور فلاحی ریاست کا قیام علامہ اقبالؒ کی سوچ اور فکر کا مرہون منت ہے ۔انکی شاعری و افکار پر عمل پیرا ہو کر آزادنہ، منصفانہ اور عادلانہ معاشی و سماجی نظام قائم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔شہباز شریف نے کرہ ارض کی حفاظت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہمیں ماحولیات کو تباہ ہونے سے بچانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ذمہ داری کا احساس دلاتا ہے۔ پانی، پہاڑ، جنگلات، ہریالی اور صحرا کو اصل روح کے ساتھ قائم رکھنا ہی زمین سے محبت کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تبدیلیاں ایک بڑے چیلنج کے طور پر سامنے آئی ہیں۔ ہمیں انفرادی و اجتماعی سطح پراپنے ماحول کو آلودگی سے بچانے میں کردار ادا کرنا ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.