لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ لیکس کیس پر بنائی گئی جے آئی ٹی کی جانب سے کل میاں نواز شریف سے تحقیقات ہوں گی۔ اس ساری صورتحال پر بین الاقوامی میڈیا بھی پوری طرح اپنی نظررکھے ہوئے ہے برطانوی میڈیا نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم پانامہ کیس کی تحقیقات کی روشنی میں نا اہل قرار دے دیے جاتے ہیں تو پاکستان کو شدید دھچکا لگ سکتا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نہ صرف رواں حکومت کے دور میں ایک معاشی طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے بلکہ ملک میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال بھی بہتری کی جانب گامزن ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس وقت کی امریکی انتظامیہ بھی پاکستان سے بہتر تعلقات کی خواہاں ہے ۔اور امریکہ ایک افغانستان میںقیام امن کےلئے موجودہ پاکستانی حکومت کی کوششوں کو مثبت انداز میں دیکھ رہا ہے۔ اگرچہ وزیر اعظم کے نااہل قرار دیے جانے سے موجودہ حکومت ہی برقرار رہے گی تاہم وزیر اعظم کو فارغ کیا جانا پاکستان کی موجودہ پوزیشن کےلئے خاصا نقصان دہ ثابت ہو گا۔
About BLI News
3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.