وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کااحتجاجی صحافیوں سے کراچی پریس کلب میں خطاب

صحافی عزیز میمن کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے عبرتناک سزا دلوائیں گے
وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کااحتجاجی صحافیوں سے کراچی پریس کلب میں خطاب
کراچی( بی ایل آٸی)صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سینئر صحافی عزیز میمن کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے عبرتناک سزا دلوائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پریس کلب کے سامنے احتجاجی صحافیوں سے خطاب اور کراچی پریس کے دورے کے موقع پر عہدے داران کے مسائل کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر وزیر اطلاعات نے احتجاجی صحافیوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافی عزیز میمن کا قتل انتہائی افسوسناک واقعہ ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے حکومت مرحوم صحافی کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ان کی ہر ممکن مدد کی کوشش کی جائے گی ۔وزیر اعلی سندھ نے ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کردی ہے آئی جی کو خود ہی چلے جانا چاہیے ،تاہم ممبر صوبائی اسمبلی اور صحافی کے قتل کو آئی جی کے تبادلے کے سلسلے سے نہ جوڑا جائے۔ بہتر ہوگا آئی جی خود ہی رخصت پر چلے جائیں قبل ازیں وزیراطلاعات نے دورے کے موقع پر پریس کلب کے عہدیداران سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے ناصر حسین شاہ نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ ان کے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں پریس کلب کے صحافیوں کے لئے سوسائٹی کی لیز کے مسئلے کو جلد حل کر لیا جائے گا جبکہ کراچی پریس کلب کی سالانہ گرانٹ کو بھی جلد ریلیز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ احتجاجی صحافیوں اور پریس کلب کے عہدیداران نے وزیر اطلاعات کا پریس کلب آمد پر شکریہ اور اظہار یکجہتی کے لئے بھی شکریہ ادا کیا اس موقع پر سینئر صحافی امتیاز خان فاران، طاہر حسن، عاجز جمالی ،طارق ابوالحسن ارمان صابر کے علاوہ دیگر سینئر صحافی بھی موجود تھے

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.