وزیرِ زراعت سندھ نے کے الیکٹرک کے بجلی مہنگی کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا

سندھ کے وزیرِ زراعت اسماعیل راہو نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے کے-الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 89 پیسے مہنگی کرنے کے فیصلہ کو مسترد کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ سندھ دشمنی کے مترادف ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیرِ زراعت سندھ اسمعیٰل راہو نے کہا کہ سندھ حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر وفاق نے بجلی کیسے مہنگی کی اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ کے-الیکٹرک کے ظلم کا وفاق نے نوٹس لینے کی بجائے بجلی مہنگی کردی۔

کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ہر ماہ سندھ کے عوام پر مہنگائی اور ان کو لوٹنے کا بم گراتی ہے۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ کراچی میں بجلی ہوتی ہی نہیں تو تین روپے بجلی مہنگی کیوں کی گئی، چوبیس گھنٹوں میں دس گھنٹے تو لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے کے-الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ واپس نہ لیا تو احتجاج کریں گے۔

About BLI News 3264 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply