شمالی وزیرستان میں پہاڑوں پر چھپے دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے سیکنڈ لیفٹیننٹ سمیت دو افراد کو شہید کر دیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی گاڑی حسب معمول پٹرولنگ پر مامور تھی کہ اچانک پہاڑوں پر چھپے دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ، جس سے بورے والا سے تعلق رکھنے والے21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور گلگت بلتستان کے علا قے دینورکا رہائشی 21سالہ سپاہی بشارت شہید ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی جوانوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی لیکن دہشت گرد فرارہوگئے ۔ واضح رہے کہ سیکنڈ لیف٘ٹیننٹ عبدالمعید حال ہی میں پی ایم اے کاکول ملٹری اکیڈمی سے پاس آوٹ ہوکر پاک فوج میں شامل ہوئے تھے جبکہ سپاہی بشارت نے بھی 3سالہ پہلے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی تھی ،اس حملے کے بعد آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ مزید 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، پاکستان سرحد پار افغانستان میں سکیورٹی خلا کی قیمت چکا رہا ہے، پاکستان نے اپنی طرف سے دہشت گردی کے خلاف بہت کچھ کیا اور علاقوں کو خالی کیا۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.