کراچی(بی ایل ٰآئی) نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ ہائوس میں ایک شکایتی سیل قائم کرنے جارہے ہیں جہاں پر ہر قسم کی شکایات بالخصوص انتخابات کے حوالے سے وصول کی جائیں گی اور ان کا تدارک بھی کیاجائیگا۔ انہوں نے یہ بات آج گرانڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے ایک وفد جس کی قیادت سینیٹر مظفر حسین شاہ کررہے تھے سے وزیراعلیٰ ہائوس میں باتیں کرتے ہوئے کہی ۔ وفد میں سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم، عرفان اللہ مروت، سردار رحیم اور نعیم الرحمان شامل تھے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ بطور نگراں وزیراعلیٰ کے غیر جانبدار ہیں اور ان کی ٹیم ، حکومتی مشینری اور کابینہ بھی غیر جانبدار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں ہیں اور ہمارا صرف ایک ہی ایجنڈا ہے کہ آزاد اور صاف و شفاف الیکشن کا انعقاد۔ جی ڈی اے کے وفد نے مختلف معاملات پر اپنے چند تحفظات کا اظہار کیا۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے تمام تحفظات کو دور کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں پر آپ سب کی سہولت کے لئے ہیں تاکہ آپ ایک اچھے اور آزاد ماحول جس میں کسی قسم کی مداخلت یا رکاوٹ نہ ہو الیکشن میں حصہ لے سکیں اور انشاء اللہ الیکشن کے بعد ہمارے کردار کو سراہا جائیگا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے جی ڈی اے کے وفد کو بتایا کہ وہ ایک شکایتی سیل قائم کرنے جارہے ہیںجہاں پر انتخابات یا کسی بھی دیگر معاملے سے متعلق شکایات وصول کی جائیں گی اور ان کا تدارک بھی کیا جائے گا۔ وفد نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے تعاون اور سپورٹ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
About BLI News
3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.