وزیراعظم عمران خان سے سینئر صحافیوں کی ملاقات میں سوشل میڈیا پر سلیم صافی کے خلاف مہم کا معاملہ بھی اٹھایا گیا ۔
عمران خان سے گفتگو میں سینئر صحافی نسیم زہر ا نے کہا کہ سلیم صافی اور عاصمہ شیرازی کے خلاف سوشل میڈیا مہم افسوسناک ہے ۔
کالم نگار ارشاد بھٹی نے کہا کہ وزیراعظم صاحب تنقید اور اختلاف کرنا میڈیاکا کام ہے ،آپ سے ملنے والے تمام افراد کی رائے ایک جیسی نہیں ۔
صحافیوں نے یہ بھی کہا کہ اس مہم میں حکمراں جماعت کے منظم لوگ شامل ہیں جو تنخواہوں پر رکھے گئے ہیں۔
اس پر وزیر اعظم نے کہا کہ اختلاف رائے میڈیا کاحق ہے،اختلاف کرنے والے میڈیا اینکرز کی کردار کشی کی اجازت نہیں دے سکتا۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس قسم کی مہم جوئی کو روکنے کی حکمت عملی بنائیں گے ۔
عمران خان نےیہ بھی کہا کہ نا میں نے نوازشریف کے اخراجات کی تفصیلات مانگیں نہ کسی نے انہیں دیں۔