کراچی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے سائٹ میں جدید ترین سہولیات اور مشینری سے لیس وہیکل انسپکشن سرٹیفکیشن سٹیشن (VICS)کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ کمرشل مال بردار اور مسافر گاڑیوں کی فٹنس جدید ترین اصولوں کی روشنی میں اعلیٰ ٹیکنالوجی کے ذریعے کی جائے گی اور صرف مطلوبہ معیار کی حامل گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ فراہم کیاجائے گا۔وہیکل انسپکشن سینٹر کے سنگ بنیاد تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ وزیر ٹرانسپورٹ و اطلاعات سید ناصر شاہ سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہیکل انسپکشن سرٹیفکیشن سٹیشن (VICS) پروگرام بہت پہلے ہی شروع ہونا تھا بہرحال کچھ دقتوں بعد اسے فعال کیا جارہا ہے تاخیر کا سبب بہتر نظام لانا چاہتے تھے۔ ہم نے وہیکل انسپکشن کا پروگرام بہت اچھی کمپنی کو دیا ہے، نجی کمپنی اوپس (OPUS) کی شراکت داری سے وہیکل انسپکشن کا پروگرام قائم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر جو گاڑیاں چل رہی ہیں انکی کوئی ٹیسٹنگ نہیں ، ہم کروڑوں کی گاڑی خریدتے ہیں لیکن چند ہزار لگاکر فٹنس نہیں کراتے اور نتیجہ حادثات کی شکل میں جانی نقصان سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے۔ مجھے یاد ہے لنک روڈ پر گاڑی کی فٹنس نہ ہونے سے حادثہ میں بڑا جانی نقصان ہوا تھا، ہمیں چاہیے کہ سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں کی ٹیسٹنگ کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ سائیٹ کے انفرااسٹرکچر بہتر کرنے کے تعمیراتی منصوبے پر 9 بلین روپے لاگت آئے گی جس پر 1 بلین روپے سے زائد خرچ کرچکے ہیں اور میں سمجھتا ہوں سائیٹ ایسوسی ایشن اچھا کام کرکے دکھائے گی۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.