Feb 5, 2017BLI Newsتازہ ترینComments Off on وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری کاکوئٹہ ہاکی چوک کانام ایدھی چوک رکھنے کااعلان
کوئٹہ (بی ایل آ ئی)وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا ءاللہ زہری نے کوئٹہ کے ہاکی چوک کا نام تبدیل کرکے ایدھی چوک رکھنے کا اعلان کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہیدسکندرزہری ٹرسٹ کی تقریب میں شرکت کی اور تقریب کے شرکا سے خطاب کے دوران معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی (مرحوم ) کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب قومی ہیرو تھے جنہوں نے ملک و قوم کیلئے جوکام کئے بے مثال ہیں۔ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہو ا ہے وہ صدیوں پورا نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ آج سے شہیدسکندرزہری ٹرسٹ ایدھی فاونڈیشن کےساتھ ملکر کام کرےگا اورمیں جلد کوئٹہ میں امراض قلب کے جدیدہسپتال کا سنگ بنیاد رکھوں گا جبکہ ہماری کوشش ہے کہ ہر ضلع میں ایک ٹراما سینٹر قائم کریں کیونکہ انسانیت کو بچانے سے بڑی کوئی خدمت نہیں ہے۔