وزیراعظم کے پاس کوئی راہ فرارنہیں ، اعتزاز احسن

پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پانامالیکس کیس پر پی ٹی آئی نے رابطہ نہیں کیا۔ وزیراعظم کے پاس کوئی راہ فرارنہیں ہے۔ جہانگیر بدر کا جمہوریت اور جمہوری اقدار کیلیے کردار بڑا دلیرانہ تھا۔

لاہور میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن کا جہانگیربدرکی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ مرحوم جہانگیر بدر دیرینہ ساتھی اور میرے شاگرد تھے انکا جمہوریت اور جمہوری اقدار کیلیے کردار بڑا دلیرانہ تھا۔ انہوں نےکہا کہ جہانگیربدرکی جمہوری اقدارکے لیے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

پانامالیکس کیس کے حوالے سے اعتزاز احسن کا کہناتھا وزیراعظم کے پاس کوئی راہ فرارنہیں ان کے صاجزادے حسین نوازنے کہا تھا کہ کسی قطروالے نے مدد نہیں کی جب کہ وقت گزرنےکے ساتھ یہ نئی باتیں سامنےلائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے قومی اسمبلی میں داستان بتائی،کیا اس میں قطری شہزادے کا نام آیا؟ جب کہ نئی باتیں بتائی جارہی ہیں،قطری شہزادےکے عدالت آنے تک یہ خط ردی ہے اور اگرہم نے قطری شہزادےسے10سوال کرلیے تواس کی ٹانگیں کانپنےلگیں گی۔

عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پاناما لیکس کیس کی پیروی سے متعلق اعتزاز حسن کا کہنا تھا کہ اب تک پی ٹی آئی کی قیادت نے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔ انہوں کہا کہ اگر کیس سے متعلق مجھ سے مشورہ

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.