اسلام آباد (محمد سلیم)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، انٹیلی جنس حکام اور وفاقی وزراء شریک ہوئے۔
اجلاس میں پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی صورتحال اور ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر غور اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علیحدہ ملاقات بھی کی جس میں ملک کی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔