وزیراعظم کو دعووں کے بجائے کچھ کر کے دکھانا ہوگا، سراج الحق
لاہور( بی ایل آٸی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جذباتی تقاریر سن سن کر لوگ تنگ آچکے ہیں۔ اب کوئی بھی ان کی بات کو سنجیدہ نہیں لیتا۔ انہیں دعووں کے بجائے کچھ کر کے دکھانا ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پندرہ ماہ کے دوران حکومت کسی شعبے میں بھی کوئی تبدیلی نہیں لاسکی۔ خزانہ بھرنے کیلئے لوگوں کے منہ کا نوالہ چھیننا کہاں کا انصاف ہے؟
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکاہے لیکن حکومت غریبوں کی جیب پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔ جبکہ امیر اور غریب کیلئے عدالتیں، اسپتال اور تعلیمی ادارے جدا جدا ہیں۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو سنجیدگی اختیار کرتے ہوئے ملک کے مستقبل کی فکر کرنی چاہیے