اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس کا دورہ کا دورہ کیا ۔جہاں ان کا استقبال ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کیا۔ وزیراعظم نے ایف 16طیارے میں بیٹھ کر فوجی مشقوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے ایف 16 جہاز کے ریئرکاک پٹ میں بیٹھ کر فلائننگ مشن میں حصہ لیا۔یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی بھی وزیراعظم نے جہاز میں بیٹھ کر فوجی مشق میں شرکت کی ہے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے دوسرے ایف 16جہاز میں بیٹھ کر جاری فوجی مشق میں شرکت کی۔ فلائنگ مشن سے لینڈنگ کے بعد انہوں نے ایئرفورس کے کمبیٹ افسران اور گراونڈ کریو کے ساتھ ملاقات کی۔دورے کے دوران وزیراعظم کو قومی تعمیر و ترقی میں پاک فضائیہ کے کردار سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیراعظم نے پاک فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاک فضائیہ دنیا کی جدید ترین فضائیہ میں شامل ہے۔پاک فضائیہ فضائی حدود کی محافظ ہے۔ وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے عزم و حوصلے کو بھی سراہا۔انہوں نے پاک فضائیہ کے آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کر دیا ۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق وزیراعظم کو سیفرون بینڈڈ نامی فوجی مشقوں بارے بریفنگ بھی دی گئی۔ پاک فضائیہ اکتوبر میں کثیرالملکی فوجی مشقوں کی میزبانی کرے گا۔ مشقوں میں 19ممالک کے فضائی دستے شرکت کریں گے۔ وزیراعظم نے نئے تعمیر شدہ ایئرپاور سینٹر آف ایکسی لینس کا دورہ کیا۔ وزیراعظم نے دورے کے دوران ایوی ایشن سٹی پروجیکٹ میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ایوی ایشن سٹی پروجیکٹ کامرہ میں ایک جدید سوچ کے ساتھ تعمیر کیا گیا ہے۔