وزیراعظم کا ترک صدر کو ٹیلیفون، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا
اسلام آباد( بی ایل آٸی)وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدر کو مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کرنا خطے کی سلامتی پر گہرے اثرات چھوڑے گا۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ کشمیری حق خود ارادیت کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے مقبوضہ کشمیر کی موجود صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کشمیریوں کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔