وزیراعظم نے احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کردیا

وزیراعظم نے احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کردیا

وزیراعظم نے احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کردیا

اسلام آباد(بی ایل آٸی )وزیراعظم عمران خان نے احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کردیا۔

اسلام آباد میں احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہائیرایجوکیشن کمیشن کے فنڈز بڑھائے جائیں گے۔ ہر سال پچاس ہزار وظائف میرٹ پر دیئے جائیں گے۔ جیسے جیسے وسائل بڑھتے جائیں گے، وظائف پروگرام میں اضافہ ہوتا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔ نوجوانوں کو اچھی تعلیم اور ہنر بھی سکھائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ معاشرہ تب ہی مہذب کہلاتا ہے جس میں غریب کا احساس کیا جائے۔ ہم مدینہ منورہ کے ماڈل کی طرف جا رہے ہیں۔ غریب لوگوں کو عدالتوں سے مفت انصاف دلوائیں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ جو لوگ معاشرے سے پیچھے رہ گئے انہیں اوپر لائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہنرمند پروگرام اور ہیلتھ کارڈ کا مقصد غریب طبقے کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔ پنجاب میں 60 لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ دے چکے ہیں۔ غریبوں کیلئے پناہ گاہوں میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت غریب طلباء کی مالی مشکلات دور کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ کفالت پروگرام سے 50 لاکھ خواتین مستفید ہورہی ہیں۔ جبکہ وزیرتعلیم شفقت محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈر گریجوایٹ طلباء کیلئے اسکالرشپ کا اتنا بڑا پروگرام کبھی نہیں شروع کیا گیا

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.