اسلام آباد (بی ایل ٰآئی)وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو اپنی حکومت کے چار سال مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی ،ان 4 سال میں ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے وزیراعظم نے عملی اقدامات اٹھائے‘ 19سال بعد ملک میں مردم شماری کا تاریخی عمل مکمل ہوا‘اس سے پہلے آخری مردم شماری بھی 1998ءمیں وزیراعظم محمد نواز شریف کے دور میں ہوئی تھی، وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملکی تاریخ کی پہلی داخلی سلامتی پالیسی دی، ملک میں دہشتگردوں کی کمر توڑی گئی ،کامیاب کراچی آپریشن کیا اور دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی،فقید المثال انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کی تعمیر کا سہرا بھی وزیراعظم محمد نواز شریف کے سر ہے، بلاشبہ اس دور میں ریلوے اور آئی ٹی کے شعبے میں بھی بے پناہ اصلاحات ہوئیں‘تمام ترقیاتی منصوبوں کو انشاءاللہ پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا‘ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اور صوبائی حکومتیں قومی ترقی ، خوشحالی اور ملی یکجہتی کے فروغ میں وزیراعظم محمد نواز شریف کا ساتھ دیں۔پیر کو اپنے بیان میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر قیادت 19سال بعد ملک میں مردم شماری کا تاریخی عمل مکمل ہوا‘اس سے پہلے آخری مردم شماری بھی 1998ءمیں وزیراعظم محمد نواز شریف کے دور میں ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملکی تاریخ کی پہلی داخلی سلامتی پالیسی دی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردوں کی کمر توڑی گئی ،کامیاب کراچی آپریشن کیا اور دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ توانائی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوااور لوڈشیڈنگ میں واضح کمی آئی‘فقید المثال انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کی تعمیر کا سہرا بھی وزیراعظم محمد نواز شریف کے سر ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن کا قیام اور فاٹا اصلاحات کے عمل کا آغاز ‘صحت اور تعلیم کے شعبوں کی بہتری کیلئے تاریخ ساز اقدامات اٹھائے‘وزیراعظم تعلیمی اصلاحات اور ہیلتھ کیئر پروگرام ان تاریخ ساز اقدامات کی واضح مثال ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو بحال کر کے پاکستان کو اقوام عالم میں با وقار مقام پر کھڑا کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک اور امن کے قیام کیلئے اقدامات وزیراعظم محمد نواز شریف کا اس خطے کے عوام کو تحفہ ہے‘منصوبے سے خطے میں معاشی سرگرمیوں کا انقلاب آئیگا۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ آٓنے والا سال حکومت کا آخری سال ہے ، تمام ترقیاتی منصوبوں کو انشاءاللہ پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اور صوبائی حکومتیں قومی ترقی ، خوشحالی اور ملی یکجہتی کے فروغ میں وزیراعظم محمد نواز شریف کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام کی فلاح اور خوشحالی ، جمہوریت اور جمہوری عمل کے تسلسل میں ہی پنہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ جون 2013ءکومحمد نواز شریف پاکستان کے تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئے‘تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے کا منفرد اعزاز محمد نواز شریف کو ہی حاصل ہے‘ان 4سال میں ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔
About BLI News
3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.