وزیراعظم نواز شریف سے ترک صدر رجب طیب اردوان کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: 

ترک صدرطیب اردوان نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ترک صدررجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس میں  پہنچے جہاں وزیر اعظم نواز شریف نے ان کا دروازے پر بنفس نفیس استقبال کیا۔ پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے ترک صدر کو سلامی دی جس کے بعد انہوں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

استقبال کے بعد وزیراعظم نوازشریف اورترک صدرطیب اردوان کے ون آن ون ملاقات ہوئی، ملاقات میں علاقائی وعالمی سطح سمیت دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ون آن ون ملاقات کے بعد دونوں سربراہان کے درمیان وفود کی شکل میں مذاکرات ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزترک صدررجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پرپاکستان پہنچے تھے، وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.