وزیراعظم سے راحیل شریف کی ملاقات

اسلام آباد (بی ایل ٰآئی)وزیراعظم عمران خان سےاسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی و بین الاقوامی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران دہشت گردی کے خلاف اسلامی اتحاد کے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس سے قبل وزیرخارجہ،چیئرمین سینیٹ سے بھی راحیل شریف کی ملاقات ہوئی۔

راحیل شریف نےوزیرخارجہ کو دہشتگردی کےخلاف اتحادکےاقدامات سےآگاہ کیا تھا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے جنرل (ر) راحیل شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ یہ اتحاد کسی خاص ریاست یا قوم کے خلاف نہیں بلکہ اتحاد دہشت گردی کے خلاف کوششیں مزید منظم بنانے کیلئے ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اتحاد سے دنیا سے دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی، پاکستان خطےکی ترقی و خوشحالی کیلئے مسائل کا پُر امن حل چاہتا ہے، امن ترقی کی ضمانت اور مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں۔

اس موقع پر جنرل (ر) راحیل شریف کا کہنا تھا کہ اسلامی فوجی اتحاد سے دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں کو تقویت ملی، اتحاد دنیا بھر میں دہشت گردی کےخاتمے اور قیام امن کیلئےکوششیں مربوط بنائےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ فعال کردار ادا کرتا رہا ہے۔

About BLI News 3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.