جامشورو(بی ایل ٰآئی)ورکرز خواتین کو تمام ترسہولیات کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہیں اور سیسی کا مقصد محنت کش خواتین اور انکے خاندان کو ناگہانی حالات میں تحفظ فراہم کرنا ہے تا کہ سندھ بھر کی فیکٹریوں میں کام کرنے والی خواتین کو تحفظ سے ساتھ ساتھ انہیں سماجی معاشی اور قانونی حقوق کے بارے میں آگاہی ہونا بہت ضروری ہیں یہ بات خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار اور ملازمت پیشہ خواتین کو آگاہی کے لئے سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کی جانب سے جامشورو چیمبر آف کامرس آفس میں منعقدہ ایک پروگرام میں وائس کمشنر سیسی شاہد عبدالسلام نے اپنے خطاب کے دوران کہی
اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر تعلقہ عامہ تربیت و تحقیق نشاط زیدی ،ڈائریکٹر کوٹری سہیل احمد خان سمیت جامشورو چیمبر آف کامرس صنعت کار خلیل بلوچ ،عدیل صدیقی ،محمد جعفر سمیت ڈاکٹر رفیق سمیت دیگر بھی موجود تھے وائس کمشنر سیسی نے مزید کہا کہ سوشل سیکورٹی اسکیم کے تحت سندھ بھر میں چھ لاکھ 26ہزار 858مرد و خواتین ورکرز رجسٹرڈ ہیں ،یہ تعداد بہت کم ہیں جیسے بڑھنے کی بہت ضرورت ہیں
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی خاتون مجبوری میں گھر سے نکلتی ہے تو معاشرے میں موجود لوگوں بھی ان کی حوصلہ افزائی کریں مردوں کے شانہ بہ شانہ خواتین کو بھی ہر طرح کا حق حاصل ہیں انہوں نے کہا کہ سوشل سیکورٹی کے تحت محنت کش خواتین کو نہ صرف وہ تمام فوائد حاصل ہیں جو مرد محنت کشوں کو ملتے ہیں بلکہ دو اضافی فوائد بھی مہیا کئے گئے ہیں،
یہ اضافی فوائد زچگی اور عدت کے دوران پوری تنخواہ کی ادائیگی ہیں جو ادارہ کرتا ہے،اس طرح یہ محنت کش خواتین کے لئے مفید ترین فلاحی اسکیم ہے ،اس موقع پر ڈائریکٹر تربیت و تحقیق نشاد زیدی نے عالمی یوم خواتین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قابل فخر کامیابیوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو ابھی بھی بہت سے مسائل اور دشواریوں کا سامنا ہے
انہوں نے کہا کہ خواتین آج بھی معاشرے میں اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہیں ،ایسے میں خواتین کے اپنے حقوق کے شعور کی بیداری کے لئے اقدامات اور آگہی کے پروگرام منعقد کرنے کی بہت ضرورت ہے اور آج کا یہ پروگرام ایسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اس موقع پر ڈائریکٹر کوٹری سہیل احمد خان ،خلیل بلوچ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا پروگرام کے آخر میں شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں اور مہمانوں کو سندھی اجرک اور ٹوپی کے تحفہ پیش کیا گی۔